نیب کا پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کو تحویل میں لینے کا فیصلہ
Posted on June 18, 2016 By Mohammad Waseem اہم ترین, کراچی, مقامی خبریں
Uzair Baloch
کراچی (جیوڈیسک) نیب نے پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کو تحویل میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کومنی لانڈرنگ کے مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے گا، اس کے علاوہ چائنہ کٹنگ کیسز میں بھی عزیر بلوچ سے تفتیش کی جائے گی۔
رینجرز کا ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد نیب عزیر بلوچ کی حوالگی کا مطالبہ کرے گی۔ عزیر بلوچ پرمنی لانڈرنگ، زمینوں پر قبضے، چائنہ کٹنگ سمیت دیگر الزامات ہیں۔