ڈھماکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں پولیس کی جانب سے عسکریت پسندوں کیخلاف کریک ڈائون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے ماہرین نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے ملک ’’جیل‘‘ میں تبدیل ہو گیا۔
پولیس نے اقلیتوں، سیکولر کارکنوں کو قتل کرنے کی وارداتوں کے بعد کریک ڈائون میں ایک ہفتے کے دوران 11 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا جن میں مبینہ طور پر 194 مبینہ عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔