لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں صاف پانی پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صاف پانی پروگرام عوام کی صحت کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
منصوبے سے بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صاف پانی پروگرام کے لیے تیس ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے ذریعے جنوبی پنجاب کی پانچ تحصیلوں میں اسی سے زائد فلٹریشن پلانٹ پہلے ہی لگا دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کی شفافیت کے لیے کمپنیوں کا انتخاب قواعد وضوابط کومد نظررکھ کر کیا جائے۔