لندن (جیوڈیسک) پاکستان کے سترہ رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت بیالیس سالہ مصباح الحق کر رہے ہیں۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور منیجر انتخاب عالم سمیت نو آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ گرین شرٹس، انگلش کنڈیشنز اور موسم سے ہم آہنگ ہونے کے لئے سیریز کے آغاز سے تین ہفتے قبل گوروں کے دیس پہنچے ہیں۔ شاہینوں کا تربیتی کیمپ ساؤتھ ایمپٹن میں لگے گا۔
مصباح الیون دورے کا آغاز تین جولائی کو ٹاؤنٹن میں سمر سیٹ کے خلاف چار روزہ میچ سے کرے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ چودہ جولائی سے لندن کے لارڈز گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز گزشتہ برس یو اے ای میں کھیلی گئی، جس میں شاہینوں نے انگلش شیروں کو دو صفر سے زیر کیا۔