لاہور (جیوڈیسک) کرپشن کی کمائی سے بنگلے بنا کر بیچنے کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف نیب کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نیب بلوچستان نے ڈیفنس کراچی میں چھاپہ مارا۔ مشتاق رئیسانی کے درجن سے زائد بنگلوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ہر بنگلے کی قیمت 8 سے 15 کروڑ روپے ہے۔ ملزم کے ایک ارب روپے سے زائد کے اثاثے سامنے آ گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ بنگلے ہزار اور 5 سو گز پر تعمیر کئے گئے۔ ملزم نے یہ بنگلے فروخت کرنے کے لئے تیار کرائے تھے۔ تاہم، ملزم مشتاق رئیسانی کی گرفتاری کے سبب فروخت رک گئی۔ ذرائع کے مطابق بنگلوں میں قیمتی گاڑیاں بھی چھپائی گئی تھیں۔