مہمند ایجنسی، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند کا مختلف بازاروں کے اچانک دورہ

مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ سے) مہمند ایجنسی، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند کا مختلف بازاروں کے اچانک دورہ۔ ناجائز تجاوزات ہٹائے اور نرخنامے چیک کئے۔گرانفروشی برداشت نہیں کی جائیگی۔ اے پی اے حسیب الرحمن خلیل۔ تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی محمود اسلم وزیر کے ہدایت پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حسیب الرحمن خلیل نے اچانک میاں منڈی ، چاندہ اور غلنئی بازار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ناجائز تجاوزت کو فوری طور پر ہٹادیئے گئے۔ جبکہ مختلف دکانوں کے نرخنامے چیک کئے۔انہوں نے لیویزفورس میجر کریم خان، خاصہ دار میجر جان محمد اور صوبیدار سردار حسین کے ہمراہ سبزی، فروٹ،جنرل سٹورز اورمیٹھائی کے دکانوں اور فیکٹریوں کا معائنہ کیااور دکانداروں کو تنبیہہ کی کہ ناقص اور مضر صحت اشیائے خورد و نوش کی فروخت اور گرانفروشی کو کسی قیمت میں برداشت نہیں کی جائیگی اور گرانفروشی کے مرتکب افراد کو قانونی سزا دی جائیگی۔ انہوں نے میاں منڈی بازار میں لوگوں کے مسائل اور مہنگائی سے متعلق شکایات سنے اورقصائیوں سمیت گرانفروشوں کو پیر کے روز پولیٹیکل انتظامیہ کی عدالت میں طلب کر لی گئی۔ اس موقعہ پر بازاروں کی پرائس کنٹرول کمیٹی بھی اُن کے ہمراہ تھی۔

Raid

Raid

Raid

Raid

Raid

Raid

Raid

Raid

Raid

Raid