کوٹلہ ارب علی خان: عدالتی فیصلوں کا پہلے بھی ہمیشہ احترام کیا ہے اور آئندہ بھی عدلیہ کا ہر فیصلہ دل و جان سے قبول ہو گا لیکن عدلیہ کے فیصلوں کو اپنی ناکام آرزوں اور تخریبی سوچوں کا مفہوم پہنانے والوں کے ہاتھ اب بھی کچھ نہیں آئے گا میرا ایمان ہے کہ عزت اور زلت کے فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں اللہ کہ بے پایا کرم اور حلقہ کی ماوں بہنوں بزرگوں کی دعاوں سے پہلے بھی ہر امتحان میں سرخرو ہوا ہوں اور اب بھی میرا ایمان اللہ کی زات پر پختہ ہے جو مجھے اس امتحان میں بھی کامیاب کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضا ممبر قومی اسمبلی نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام کیلئے جینا مرنا اور علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کرنا میرا ، میرے باپ اور بھائی کا مشن تھا اس کو لے کر میدان عمل میں نکلا ہوں کوئی منفی ہتھکنڈا کوئی پراپوگنڈا مجھے نا تو اپنے مشن سے ہٹا سکتا ہے اور نہ میرے اور عوام کے بیچ کوئی دیوار کھڑی کر سکتا ہے یہ عہدے یہ سیٹیں سب آنی جانی چیزیں ہیں میرے لیئے تو میرے حلقہ کے لوگوں کی محبت اور میرے گھرانے سے انکی وابستگی ہی میراسرمایہ افتخار ہے انھوں نے مزید کہا کہ میں یہ واضع کرتا چلوں کہ حلقہ این اے 107 اور پی پی 115 کی عوام مکمل طور پر با شعور ہے غیور ہے کھوٹے اور کھرے کی پہچان رکھتی ہے۔
ایک نہیں دو نہیں بلکہ ہر بار یہ مایوسیوں کے سوداگروں کو ٹھکرا چکی ہے اور اب بھی انشا اللہ انکا مقدر نا مرادی اور ناکامی ہے در اصل ہارے ہوئے اور عوام کے ٹھکرائے ہوئے لوگوں کو حلقہ میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہضم نہیں ہو رہے انکو یہ باور ہو چلا ہے کہ اگر اسی رفتار سے اس حلقہ میں تعمیر و ترقی کے باب روشن ہوتے رہے تو آئندہ انکی آنے والی نسلیں بھی اس حلقہ سے الیکشن لڑنے کا نام نہیں لے سکیں گی انھوں نے کہا کہ میں اپنے ان تمام مخلص ساتھیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو ہمیشہ کی طرح آزمائش کی اس گھڑی میں بھی میرے ساتھ کھڑے ہیں اور میں اپنے تمام خیر خواہوں کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم اللہ کے فضل اور آپکی دعاوں سے میدان میں کھڑے ہیں بھاگنے والے نہیں۔