ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا کی سیاست کا ایک درخشندہ باب بند ہوگیا،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم این اے غلام سرور خان کے بھائی ، رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات محمد صدیق خان اچانک حرکت قلب بند ہونے سے رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے،نماز جنازہ آج شام ساڑھے پانچ بجے انکے آبائی گائوں پنڈ نوشہری میں ادا کی جائے گی، یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے محمد صدیق خان جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سیاسی قد آور شخصیت وفاقی وزیر داخلہ کو صوبائی حلقہ پی پی سات سے شکست دیکر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے ، قبل ازیںمحمد صدیق خان ٹاون ناظم ٹیکسلا کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں، محمد صدیق خان کا حلقہ کی سیاست میں ایک خاص مقام تھا جس کا ہر فرد معترف تھا،محمد صدیق خان کی وفات کے بعد ٹیکسلا کی سیاست کا درخشندہ باب بند ہوگیا ہے۔