کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے رات گئے صدر ایمپریس مارکیٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں کا دورہ کیا۔
انہوں نے شہر میں ترقیاتی کاموں سمیت سائن بورڈز ہٹانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عشرت العباد نے کہا کراچی سمیت ملک بھر میں را کی مداخلت ہے۔
پاکستان کو نقصان پہچانے والے سب سے پہلے کراچی کے حالات خراب کرتے ہیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا شہر کے کنٹونمنٹ ایریاز سمیت مختلف علاقوں سے 80 سے زائد بل بورڈز ہٹا دیئے گئے ہیں اور تیس جون تک سائن بورڈز ہٹانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔