لندن (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف ہارلے سٹریٹ کلینک گئے جہاں ان کی ہارٹ سرجری کی گئی تھی۔
ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کا طبی معائنہ کیا اور ان کی صحت کی تیزی سے بہتر ہوتی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کو 7 دن بعد دوبارہ چیک اپ کرانے کیلئے کہا ہے۔ نواز شریف نے پاکستان جانے کی اجازات مانگی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے اگلے چیک اپ کے بعد ہوائی سفر کی اجازات ملنے کا امکان ہے۔