اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے اضافہ ہو سکتا ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے اور مٹی کا تیل بھی ساڑھے تین روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2 ڈالر اضافے کیساتھ 49 ڈالر 19 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔