لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ماہ رمضان کے آخری جمعہ کے روز دنیا بھر کی پاکستان میں بھی عالمی یوم القدس کا انعقاد کیا جاتا ہے ملک بھر کی طرح لاہور میں امسال بھی عظیم الشان یوم القدس ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔
آئی ایس او لاہور ڈویژن کے صدر علی کاظمی کی سربراہی میں اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں یوم القدس کے سلسلہ میںریلی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا علی کاظمی نے شرکاء اجلاس کو آگاہ کیا کہ یوم القدس کی تشہیراتی و رابطہ مہم تیزی سے جاری ہے۔
لاہور و مضافات میں علماء کرام ،سینئرز مدارس طلباء تنظیموں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے مہم میں بیت المقدس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے القدس ریلی میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب ملک بھر میں تشہیراتی مہم کو یقینی بنانے کیلئے مرکز سے تمام ڈویژن کو تشہیراتی مواد کی ترسیل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ فسلطینیوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے یاد درہے کہ یوم القدس فلسطینیوں کے ساتھ حمایت و یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔