سکندر حیات بابا کا ان کے حوالے سے چلنے والے جعلی فیس بک پیج سے لاتعلقی کا اعلان

Fake Facebook Page

Fake Facebook Page

کراچی : معروف بلاگر اور سوشل میڈیا کے فعال نوجوان ٹیچر سکندر حیات بابانے سوشل میڈیاپر ان کے حوالے سے چلنے والے جعلی فیس بک پیج سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمان کا اخری پیمانہ ختم نبوت ۖ اور ناموس رسالت ۖ ہے۔

میں ایک راسخ العقیدہ مسلمان اور عاشقِ رسولۖ ہوں اورمیں نے سوشل میڈیا کے میدان میں ہمیشہ شعائراسلام اورعقائد اسلام کے تحفظ کے ساتھ تمام طرح کے گستاخوں کا بھرپور ایمانی طاقت کے ساتھ تعاقب کیا ہے جس سے قادیانی اورملحدین پریشان ہے،میری تصویر لگاکرمیرے نام سے بنا یہ گستاخانہ پیج میرے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قادیانی لابی کی مسلسل سازشیںایک سوچے سمجھے منصوبے کاحصہ معلوم ہوتے ہیں،سکندرحیات بابانے کہا کہ اس جعلی فیس بک پیج پر میرے حوالے سے گستاخانہ پوسٹنگ نے میری اور میری فیملی کی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے اور اس بنیاد پردھمکی آمیز کالز کا بھی سلسلہ جاری ہے،میں نے مقامی پولیس اسٹیشن میںاس حوالے سے درخواست جمع کرائی ہے۔

جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں بھی آن لائن کمپلین درج کرادی ہے لیکن اتوار کے دن ایف آئی اے دفاتر بند ہونے کی وجہ سے باقاعدہ تحریری درخواست جمع نہیں کی جاسکی، میں نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزباب الرحمت مسجد میں مجلس کے مرکزی مبلغ قاضی احسان احمداور جے یو آئی سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان سے جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں ملاقات کی اور انہیں اپنے خلاف ہونے والی اس گھنائونی سازش سے آگاہ کیا۔

قاضی احسان احمداور قاری محمد عثمان نے بھی مجھے تعاون کا یقین دلایا کہ وہ اس سازش کے ناکام بنانے میں میرے ساتھ ہیں۔ میری ایف آئی اے،سی پی ایل سی،پی ٹی اے،سندھ پولیس، سندھ رینجرز اور تمام سیکورٹی اورانٹیلی جنس ایجنسیز کے اعلیٰ افسران سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی فیس بک پیج سے گستاخانہ مواد کی مسلسل پوسٹنگ کا فی الفور نوٹس لیا جائے۔

اس پیج کو بلاک کروانے کے ساتھ اس کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کرکے منظر عام پر لایا جائے اور ایسے گستاخوں کو سرعام پھانسی پر لٹکایاجائے۔

رابطہ: سکندرحیات بابا
03013350636