ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے فلمساز وہدایتکار کرن جوہر کا کہنا ہے کہ ایک فلم ساز کا کام سرچ انجن گوگل کے بغیر نہیں چل سکتا، کیونکہ فلموں کے بارے میں تحقیق کے لیے لوگ اس کا استعمال کرتے ہیں۔
یہ بات انھوں نے گوگل کے تجربات کی عکاسی کرنیوالے ایک پروگرام کی میزبانی کے دوران کہی، کرن نے کہا ہم ہمیشہ کوئی بھی فلم بنانے سے پہلے ساری معلومات تلاش کرتے ہیں۔جب ہم فلم بناتے ہیں تو پھر پورا معاملہ تحقیق کا ہو جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایسا کوئی بھی فلم ساز ہوگا، جس کا کام گوگل کے بغیر چل سکتا ہے۔کرن جوہر نے کہا میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ گوگل آپ کی ماں جیسا ہے، جس کے پاس آپ کے تمام سوالات کے جواب ہوتے ہیں۔اب یہ ہماری زندگی کے معمولات کا حصہ بن گیا ہے۔