لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا کہ پانامہ سکینڈل پر اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں، ایک ساتھ تمام جماعتیں سٹرکوں پر آئیں گی۔
حکمرانوں نے خود کو احتساب کیلئے پیش نہ کیا تو تحریک انصاف فیصلہ کن تحریک چلائے گی، اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران جمہوریت کے نام پر غریب عوام سے مذاق کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار بتائیں نے انہوں نے اربوں کے اثاثے کیسے بنائیں ؟ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومتی صفوں میں بڑے پیمانے پر انتشار پھیل چکا ہے اور شاہی طرز حکومت مزید نہیں چل سکے گا۔
ولید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے اور نا اہل سیاستدان اسے دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں ، پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے۔