قصور (بیورورپورٹ) ایس پی انویسٹی گیشن کے رمضان بازاروں کے دورے، انتظامات کا جائزہ لیا اور سکیورٹی امور پر اطمینان کا اظہار کیا، پولیس کے جوان امن وامان کے قیام کیلئے دن رات حاضر ہیں، محمد مشتاق اعوان کی میڈیا سے گفتگو، تفصیلات کیمطابق ایس پی انویسٹی گیشن محمد مشتاق اعوان نے ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی اسپیشل ہدایت کی روشنی میں رمضان بازار ریلوے اسٹیشن، رمضان بازار ڈیرہ شاملاٹ کوٹمراد خاں،مصطفی آباد، کھڈیاں ودیگر جگہوں کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر متعلقہ پولیس افسران بھی موجود تھے انہوں رمضان سستابازار کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی سٹال پر نرخ نامہ کے ریٹ چیک کیے، ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ رمضان بازار میں آنے اور جانے والے تمام راستوں پر موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے اس کیساتھ ہر شخص کی بھی تلاشی لیں ڈیوٹی پر مامور اہلکارالرٹ ہوکر فرائض سرانجام دیں ۔لیڈ ی کانسٹیبل خواتین کے بیگ وغیرہ کی تلاشی لے کر داخلہ کی اجازت دیں رمضان بازاروں کے اردگرد تھانہ جات کی گاڑیاں اور محافظ گشت جاری رکھیں انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی اپنے اردگرد کے ماحول اور رمضان بازاروں میں مشکوک شخص یا بیگ کی اطلاع فوری پولیس اہلکاروں کودیں تاکہ وطن دشمنوں کامحاسبہ کیا جاسکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ)آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریاں جاری ، دعوت نامے ارسال ،امن و مان کے قیام اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کریں گے ، مفتی فیاض احمدانصاری ،تفصیلات کیمطابق PFPپاکستان فلاح پارٹی کے زیراہتمام عالم بینکوئت ہال ،چوک نور محل سینماء مورخہ :24جون 2016 بوقت 5بجے شام دہشت گردی ،بدامنی اور مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے اور ملک و ملت کی خدمت کیلئے منعقد ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس ضمن میں شرکت کیلئے سیاسی و مذہبی تنظیموں ، نعت کونسلوں سمیت معززین شہر کو دعوت نامے ارسال کرنے کاسلسلہ زور شور سے جاری ہے ،صدر مفتی فیاض احمدانصاری، جوائنٹ سیکرٹری حافظ غلام مرتضی چشتی ، چوہدری محمود الہی ، جنرل سیکرٹری رانا محمدسعید قادری ، چوہدری سمیع اللہ جٹ نے جمیل احمدنقشبندی ، محمدتنویرشاہد ، عبدالجبار تسنیم باری ، طفیل سرور بلوچ ، میاں فاروق احمدانصاری ودیگر سے ملاقات کی اور عوام الناس کی فلاح و امن کاپیغام پہنچایا ، اور اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ، شہریوں نے اس کاوش کو سراہا اور جماعت کی لیڈر شپ کے ویثرن کو سلام محبت پیش کیا ۔
قصور(بیورورپورٹ)ڈی سی او قصور عمارہ خان کے زیر صدارت خطرناک اور خستہ ہال بلڈنگزکا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن سرمد تیمور ‘ ای ڈی او ورکس اینڈ سروسزنسیم اختر،ڈی او بلڈنگ سید طارق حسین شاہ، ڈی او انڈسٹریز ویٹس اینڈ میئرز مظفر حسین انصاری ، ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ناصر اقبال ، ڈپٹی ڈی او لیبر اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلعی لیول پر ایک ٹیکنیکل کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے ضلع بھر کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ بلڈنگز کا سروے کیا جس کے مطابق تحصیل قصور میں 144، پتوکی 101، چونیاں 52اور کوٹ رادھاکشن میں 7اور اس طرح مجموعی طور پر 304بلڈنگز کو خطرناک قرار دیا گیا ۔جن میں سے 19بلڈنگز کو فوری طور پر گرانے اور 277بلڈنگز کو دوبارہ سے تعمیر و مرمت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی حکومت اب تک 14بلڈنگز کو گرا چکی ہے اور 209بلڈنگز کا کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کی مجموعی خطرناک عمارتوں میں سے 76عمارتیں صوبائی اور وفاقی حکومت کی ملکیت ہیں جبکہ 228عمارتیں پرائیویٹ لوگوں کی ملکیت ہیں ۔ مزید بتایا گیا کہ خطرناک بلڈنگز کے مالکان کو تعمیر و مرمت کرنے کے نوٹسز بھی دیئے جا چکے ہیں ۔ڈی سی او عمارہ خان نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں بلا تفریق کاروائی کریں اور کوشش کریں کہ ضلع بھر کی تمام خستہ ہال عمارتوں کی تعمیرو مرمت کا کام جلد سے جلد مکمل ہو سکے ۔ صوبائی اور وفاقی حکومت کی بلڈنگزکے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان محکموں کے سربراہوں کو انکی طرف سے خطوط لکھے جائیں تا کہ وہ اپنے محکمہ جات کی ان خطرناک عمارتوں کی تعمیر و مرمت کاکام مکمل کر سکیں ۔ ڈی سی او نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ،ٹی ایم اوز اور دیگر افسران کو حکم دیا کہ وہ خطرناک اور خستہ ہال بلڈنگز کا جائزہ لینے کیلئے قائم کی گئی ضلعی ٹیکنیکل کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Kasur
قصور(بیورورپورٹ)چیئر مین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق نے گزارہ الاؤنس، نابینا فنڈ، دینی مدارس، تعلیمی وظیفہ اور جہیز فنڈ کی مد میں مستحقین کو 1 کروڑ 16 لاکھ 710 روپے تقسیم کر دیئے۔ چیئرمین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق نے بتایا ہے کہ گزارہ الاؤنس کی مد میں مستحقین کو 46 لاکھ 35 ہزار روپے ‘نابینا فنڈز سے مستحق افراد کو 7 لاکھ 26 ہزار روپے ‘دینی مدارس میں زیر تعلیم بچوں اور بچیوں کیلئے 26 لاکھ 20 ہزار 710 روپے ‘تعلیمی وظیفہ کی مد میں کالج کے طلباء و طالبات کیلئے 26لاکھ 19ہزار روپے جبکہ جہیز فنڈ کی مد میں غریب بچیوں کی شادی کیلئے 10لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں جبکہ اس سے قبل ضلع کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کو کروڑوں روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں ۔ چیئر مین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق اور ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر اشفاق احمد خاں نے بتایا کہ مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کی تشکیل نو کا کام تیزی سے جاری ہے جہاں مقامی کمیٹیاں تشکیل پا گئی ہیں وہاں فنڈز جاری کئے جا رہے ہیں جہاں تشکیل نو ابھی تک نہیں ہوئی ان کو فنڈز مقامی کمیٹیاں تشکیل ہونے کے بعد جاری کئے جائینگے ۔ انہوں نے چناؤ ٹیموں کو ہدایت کی کہ مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کی تشکیل نو کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اورنیک ، ایماندار اور اچھی شہرت کے حامل افراد کو مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں میں شامل کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ)طالبعلم محمداسامہ مدنی پر غنڈہ گرد عناصر کا تشدد، چوک نورمحل سینماء میدان جنگ بن گیا ، پولیس چوکی کھارہ موقع پر پہنچ گئی ، ملزمان فرار، تفصیلات کیمطابق صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالجبار تسنیم باری کے بیٹے محمداسامہ مدنی علامہ اقبال سکول کے باہر ہوٹل پرچائے پی رہے تھے کہ ملزمان اوباش نوجوانوں عثمان انور وسیم ببلو ،محسن وغیرہ نے آکر مارنا شروع کردیا اور خون میں لت پت شہریوں اور پولیس کے آجانے پر فرارہوگئے ، پولیس چوکی کھارہ مصروف تفتیش ہے ، دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدرعبدالجبار تسنیم باری کے بیٹے پرتشدد کیخلاف شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے میرٹ پرانصاف کی فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ) ڈی پی او قصور علی ناصر رضوی نے فرائض میں غفلت ولاپرواہی برتنے والے ایک تھانہ محرر سمیت تین کانسٹیبلان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا، ڈپی پی او سید علی ناصر رضوی نے ڈیوٹی سے کوتاہی برتنے اورحقائق سے افسران کو بے خبر رکھنے پر محرر تھانہ مصطفی آباد محمد اسلم بھالہ کو معطل کر دیا جبکہ کانسٹیبلان کاشف اور فیصل کی پانچ پانچ سال سروس کی ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دےئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ) رمضان بازاروں میں فوٹو سیشن ہورہے ہیں اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے ہیں اور کروڑوں روپے قومی خزانے سے ضائع ہو رہے ہیں بعض افسران موجیں مارہے ہیں صارفین کو پولیس تنگ کر تی ہے اور سکیورٹی کے نام پر دفاعی مقام بن گے ہیں روزے دار وں کو مساماں اٹھا کر دور تنگ جانا پردتا ہے، عوامی سروئے میں میاں فاروق انصاری رہنما تحریک انصاف قصور ،میجر حبیب الرحمن میؤ ایڈووکیٹ ،سردار فاخر ایڈووکیٹ ،سردار عثمان غنی ایڈووکیٹ ،مہر مقصود انور ایڈووکیٹ اور دیگر شہری ،تاجر اور سماجی حلقوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کی حالت انتہائی خراب ہے ناقص اشیاء فروخت ہو رہی ہے جب وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر افسران آتے ہیں تو دکھاوے کاکام کیا جا تا ہے ریٹ لسٹ لگادی جاتی ہے بیشتر اشیاء دیکھائی جاتی ہے مخصوص افراد کو بلے بلے کیلئے پیش کیا جا تا ہے پو لسی سکیورٹی کے نام پر عوام کو تنگ ککر تی ہے روزے داروں کو دور موٹر سائیکل کھڑی کرنی پڑتی ے پانچ دس کلو سامان اٹھاا مشکل تکلیف دہ عمل ہے سکیورٹی دیگر بازاروں میں کہا ہے کہ وہا ں دہشت گردی نہیں ہو سکتی ہے عوام کو نفسیاتی مریض بنا دیا گیا ہے۔