شام (جیوڈیسک) اردن میں شام سے ملحقہ سرحدی علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اردن میں شام کی سرحد سے ملحقہ ضلع رکبان میں واقع مہاجرین کے کیمپ کے قریب ایک فوجی چوکی کے قریب کارمیں سوارخودکش حملہ آورنے گاڑی کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ واقعے میں اردن کے 6 فوجی ہلاک جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ اردن دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں شام سے تعلق رکھنے والے سب سے زیادہ مہاجرین نے پناہ اختیار کررکھی ہے، اردن کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ان کے ملک میں 14 لاکھ شامی پناہ گزین آباد ہیں جن میں صرف 6 لاکھ 30 افراد ہی اقوام متحدہ میں رجسٹرڈ ہیں۔