کراچی (جیوڈیسک) بغداری میں پولیس نے گینگ وار کے لیے بھتہ جمع کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سٹی فیض اللہ کوریجو کے مطابق گرفتار ملزمہ سے بھتہ کی رقم برآمد کر لی ہے۔
ملزمہ کا موبائل فون کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔ گرفتار ملزمہ فاطمہ گینگ وار کے کمانڈر رضوان پینڈو کے لیے کام کرتی ہے۔ رضوان پینڈو گینگ وار کے اہم دہشتگر استاد تاجو کا قریبی ساتھی ہے۔
دوسری جانب رینجرز نے گلشن غازی اور سرجانی تیسر ٹاؤن میں سرچ آپریشن کر کے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔