نئی دہلی (جیوڈیسک) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر ہو یا شمال مشرقی ریاستیں بندوق کا راستہ ترک کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے تاہم انہوں نے واضح کر دیا۔
جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر دراندازی اب آسان نہیں رہی اور نہ ہی اب کشمیر میں کوئی تشدد کا خریدار رہا ہے جس کے باعث دراندازی کے واقعات میں پچاس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے لئے کوئی جگہ نہیں اور تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں۔