ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ماہ رمضان میں انسداد پولیو مہم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
چوک کچہری پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ضلع بھر میں 27 جون سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کیخلاف نعرے درج تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت عید کے بعد پولیو مہم شروع کرے۔
ماہ رمضان کے آخری عشرے میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی تو تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز اسکا بائیکاٹ کریں گی ۔ مظاہرین نے کچہری چوک بلاک کر دیا اور محکمہ صحت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ، محکمہ صحت کے جاری کردہ شیڈول کیمطابق ضلع بھر میں 27 جون سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو جائیگی۔