کراچی : پاکستان اسپورٹس ویلفیرایسوسی ایشن اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی کے اشراک جاری سندھ اسپورٹس بورڈ کپ رمضان المبارک باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر مزید 2 میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ ان میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چیئر من ایوارڈ کمیٹی بلدیہ کو رنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمدارشد نے راجہ جہانزیب اور زین العابدین کو مین آف دی میچ قرار دیاپہلے میچ میں سندھ چمپئن نیبرہڈز کلب نے عسکری فور کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد 34-38 پوائنٹس سے ہرادیاہاف ٹائم پر اسکور23-24 تھا ونر ٹیم کی جانب سے راجہ جہانز یب نے 14 شاہ رخ غزالی نے 3 پوائنٹرزکی مدد سے 10 شاکر خان نے 8 پوائنٹس اسکورکئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے شاہ میرنے 13 اور بختیار احمدنے 8 پوائنٹس اسکورکئے رضاآغا، طاہر حسین اور غلام رسول نے ریفیریز کے فرائض انجام دیئے دوسرے میچ میں گلشن ہاکس کلب نے آرام باغ کلب کو 37-44 پوائنٹس سے ہرادیا ہاف ٹائم پر اسکور 22-25 تھا گلشن ہاکس کی جانب سے سیف اللہ نے 13 اسد خان نے 11 اور فہد طارق نے 11 پوئنٹس اسکور کئے۔
جبکہ آرام باغ کی جانب سے زین العابدین نے 3 پوائنٹرز کی مدد سے 16 اوروجیع علی عباسی نے 8 پوائنٹس اسکورکئے ، نزاکت خان ممتاز احمداور طارق حسین نے ریفریزکے فرائض انجام دئے درین اثناکراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمدخان نے اعلان کیا ہے کہ سیمی فائنل مقابلے جوکہ 23 جون کو کھیلا جائیگا بلدیہ جنوبی کے ڈائریکٹراسپورٹس آصف عظیم مہمان خصوصی ہونگے جبکہ کھیلوں کے معروف سرپرست اور KMC سجن یونین کے صدر سیدذوالفقار شاہ جمعہ کو تیسری پوزیشن کے میچ میں مہمان خصوصی ہونگے۔