شیخ عیسیٰ قاسم کے خلاف جنونی فیصلہ استعماری سازش کی ایک کڑی ہے: آئی ایس او پاکستان

Lahore

Lahore

لاہور : مرکزی نائب صدر آئی ایس او پاکستان سرفراز نقوی نے لاہور میں آئمہ جمعہ جماعت کے اعزاز میں افطار پارٹی میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معروف بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ ظالمانہ ہے۔ بحرینی عالم دین کے خلاف بدترین اور جنونی فیصلہ استعماری سازش کی ایک کڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحرینی عوام سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔

مرکزی نائب صدرنے آل خلیفہ کے اقدام کو انسانیت دشمن اقدامات میں ایک نئے باب کا اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج بحرینی عالم کو اپنی حق گوئی کی وجہ سے اس ظلم کا نشانہ بناگیا ہے جس کے خلاف بحرینی عوام بھی سراپا احتجاج ہیں۔ ہمیشہ سے آمر طاقتوں کیخلاف قیام کرنیوالے طاغوت شکن لوگوں کو ایسی سزائیں دی جاتی رہی ہیں۔

استعمار نے ہمیشہ سے حریت اور آزادی اظہار کیخلاف سازشی عنصر کا کردار ادا کیا ہے سرفراز نقوی نے کہاکہ بالخصوص مکتب تشیع کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ اس طرح کی تسلط پسند ڈکٹیٹر حکومتوں کیخلاف قیام کیا، عالم دین شیخ باقر النمر اور آیت اللہ زکزکی کو بھی حق پسندی کی بنیاد پر سزا دی گئی جوکہ قابل مذمت ہے، دنیا میں انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ظالمانہ فیصلہ کیخلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ سے مظلومین کی حمایت کی ہے، کیونکہ ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں مرکزی نائب صدر نے کہا کہ عالمی استعمار، انقلاب اسلامی سے خوفزہ ہو کر حریت پسند آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کرتا ہے۔