اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین کا تاشقند پہنچنے پر ازبک وزیر اعظم شوکت مرزالوو، وزیر خارجہ عبد العزیز کمالوف اور وزیر برائے نجکاری خداتوف ڈیورن نے استقبال کیا۔
صدر مملکت کے ہمراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سیکریٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کو تنظیم کی مستقل رکنیت دینے کی منظوری دی جائے گی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس کل تاشقند میں شروع ہو گا۔ تاشقند جانے سے قبل صدر مملکت ثمر قند گئے جہاں انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ حضرت امام بخاری کے مزار پر حاجری بھی دی۔