واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے مسلم کمیونٹی کے افطار پروگرام میں شرکت کی ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جان کیری نے تقریب سے خطاب کا آغاز ‘اسلامْ علیکم’ کے ساتھ شروع کیا اور ماہِ مقدس کا ذکر کرتے ہوئے ’’ رمضانِ کریم‘‘ کے الفاظ استعمال کئے۔
کیری نے امریکہ میں قبول کئے جانے والے مہاجرین کے ملکی تحفظ کے خطرہ ہونے سے متعلق آراء کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص نگرانی کے بعد انہیں امریکہ میں قبول کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی بیانات دہشت گردوں کے مفاد میں ہو سکتے ہیں۔