نیویارک (جیوڈیسک) بھارت نے نے طالبان رہنما ہیبت اللہ کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارتی مستقل مندوب سید اکبر الدین نے افغانستان میں یو این معاونتی مشن سے متعلق سلامتی کونسل میں ہونے والے ایک مباحثے کے دوران کہا کہ یہ بالکل احمقانہ پن ہے کہ ایک جلاوطن رہنما گھر تک دہشت گرد قرار نہیں دیا گیا انھوں نے کہا کہ افغانستان میں نئے طالبان رہنما کے خلاف پابندیاں عائد کی جانی چاہیئے۔
بھارت کے مستقل مندوب نے کہا کہ افغان حکومت اورعوام کے خلاف تشدد کو فروغ دینے والے گروپوں اور افراد کو محفوط ٹھکانہ کبھی بھی فراہم نہیں کیا جانا چاہیئے اور نہ ہی انھیں افغانستان کے کسی حصے میں اثرورسوخ قائم کرنے دینا چاہیئے۔