مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد للیانی اور اس کے نواحی دیہات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، نواحی دیہات میں سحری و افطاری کے وقت بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، روز داروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات کے باوجود سحری و افطاری کے وقت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہو سکا، مصطفی آباد کے نواحی دیہات میں سحری اور افطاری کے وقت پہلے رمضان سے لیکر آ ج تک وقفے وقفے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے روز ہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سحری و افطاری ودیگر اوقات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔