سندھ اسپورٹس بورڈ کپ رمضان المبارک باسکٹ بال فلڈلائٹ ٹورنامنٹ، سیمی فائنل مرحلے میں داخل

Basketball

Basketball

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال فلڈ لائٹ کورٹ پر جاری سندھ اسپورٹس بورڈ کپ رمضان المبارک باسکٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل نیبر ہڈز کلب نے نشتر کلب کو 44-33سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا دوران کھیل پہلے ہاف تک اسکور 23-23تھا نیبر ہڈز کی جانب سے احد جویری نے 20 حمزہ نے 7پوائنٹس اسکور کئے جبکہ نشتر کلب کی جانب سے علی چن زیب نے 16اور طلحہ امجد نے 8پوائنٹس اسکور کئے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں گلشن ہاکس نے بائونس کلب کو 48-37سے شکست د یکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ،دوران کھیل پہلے ہاف میں اسکور 24-18تھا ،بائونس کلب کی جانب سے ضیاء احمد نے 18،ڈاکٹر عاطف نے 12اور محسن ریاض نے 8پوائنٹس اسکور کئے جبکہ گلشن ہاکس کی جانب سے سیف اللہ نے17،طلال احمد نے 8پوائنٹس اسکور کئے ۔ مین آف دی میچ ایوارڈ کمیٹی کے چیئر مین بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد نے نیبر ہڈز کے احد جویری اور پاکستان باسکٹ بال کے سابق کپتان تنویر احمد نے ضیاء احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا ۔میچ میں ریفریز کے فرائض رضا آغا،ظفر اقبال، ممتاز احمد ،طارق حسین ،جاوید احمد اور نزاکت خان نے انجام دیئے۔پہلے میچ میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری ریاض احمد اور دسرے میچ میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئر مین امجد علی مہمان خصوصی تھے ۔اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان اور سیکریٹری اطلاعات عظمت اللہ خان بھی موجود تھے قبل ازایں میچ کے آغاز سے قبل ملک کے مایہ ناز قوال امجد فرید صابری کی شہادت پر حاجی غلام محمد خان نے فاتحہ خوانی کرائی اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ شہید امجد فرید صابری کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
جاری کردہ سیکریٹری اطلاعات۔کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن