لاہور: نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین نے کارکنان کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب معاشرے میں امجد فرید صابری قوال جیسے بے ضرر انسانوں کو سرعام قتل کیا جائے تو معاشرے میں عدم توازن اور عدم تحفظ کا احساس پیداہونا فطری عمل ہے۔ہم اس قتل کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرحاصل خان بزنجو ،ڈاکٹر عبدالمالک کی قیادت میںمتحدومنظم اورمتحرک ہیں اور پنجاب میں نیشنل پارٹی کے قائدین کے حالیہ دورے کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔ اس موقع پر لاہور کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جوزف فرانسس کی طرف سے امجدصابری کے قتل کی پرزور مذمت لاہور: نیشنل ڈائریکٹرکلاس اور چیئرمین پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی ایم اے جوزف فرانسس نے گزشتہ روز کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں ملک کے معروف قوال امجد فرید صابری کے قتل کی پرزور مذمت کی ہے،۔انہوں نے کہا کہ ایک ہمدرد اور محب وطن انسان کے قتل سے انسانیت بھی شرماگئی ہے۔ملک میں امن وامان کی صورتحال دن بدن بگڑتی جارہی ہے۔عدم برداشت کا پھیلتا ہوا ناسور معاشرے کا سکون تباہ برباد کررہا ہے۔اس موقع پر سنیئروائس چیئرمین مارٹن جاوید مائیکل،سیکرٹری نشرواشاعت اقبال کھوکھر،سیکرٹری فنانس سہیل ہابل بھی موجود تھے ۔انہوں نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔