ماہ رمضان میں شراب کی فروخت، دبئی حکام نے قوانین نرم کر دیئے

Dubai

Dubai

دبئی (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی سے خبریں ہیں کہ وہاں کے حکام نے سیاحوں کی سہولت کیلئے ماہ رمضان میں شراب کی فروخت پر عائد پابندیوں کو نرم کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں اس سے پہلے ماہ رمضان میں شراب پینے کیلئے وہاں گئے سیاحوں کو شام ہونے کا انتظار کرنا پڑتا تھا تاہم اب وہ دن کے اوقات میں بھی شراب کا آرڈر دے سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی کے حکام نے ہوٹلز نوٹس بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ماہ رمضان میں شراب کی فروخت محدود اوقات میں کرنے کی بجائے عام قوانین کے تحت کی جائے۔