راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف جرمنی اور چیک ریپبلک کا دورہ کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جرمنی کا دو جبکہ چیک ریپبلک کا ایک روزہ دورہ کیا ۔ جنرل راحیل شریف نے دورے کے دوران دونوں ممالک کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
عسکری ذرائع کے مطابق جرمنی اور چیک ریپبلک نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے تجربے سے استفادہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔