ڈسکہ (جیوڈیسک) ڈسکہ میں بی آر بی نہر کے کنارے سے 3 نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں، تینوں افراد کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا تھا۔
تینوں نوجوانوں کا تعلق ڈسکہ کے تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ موضع کنڈن سیان سے ہے جہاں افراد کی شناخت حامد، زین اور ربیع کے نام سے ہوئی ہے اور تینوں کی عمریں 16 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔
تینوں دوست گذشتہ شام ایک فون کال پر گھر سے افطاری کا کہہ کر نکلے تھے لیکن گھر واپس نہ پہنچ سکے۔ آج صبح جب لوگ نہر بی آر بی کے کنارے سیر کرنے کے لئے آئے تو انہوں نے تینوں نوجوان کی لاشیں دیکھیں اور پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے مقتولین کے موبائل فونز اور دیگر ملنے والی چیزوں سے انکی شناخت کی اور انکے گھر والوں کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئے ۔ بعد ازاں تینوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔