کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تین روز سے امجد صابری کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں۔
نیو کراچی میں چھاپہ مارا کارروائی کے دوران چار افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا چاروں افراد کو جیو فینسنگ کے بعد حراست میں لے گیا ہے۔
تحقیقاتی کمیٹی حکام کا کہنا ہے امجد صابری قتل کیس کے حوالے سے تحقیقات مثبت سمت میں جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے افراد کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آئی ہے۔