پشاور اور گردونواح میں مسلسل دوسرے روز زلزلہ

Earthquake

Earthquake

پشاور (جیوڈیسک) زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مزکز افغانستان اور تاجکستان بارڈر تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 202 کلومیٹر تھی۔