نیویارک (جیوڈیسک) امریکا بھر میں سفید فام امریکیوں کی اب اکثریت نہیں رہی، امریکا کی 36 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی سینکڑوں کاونٹیز میں جہاں کچھ سال قبل سفید فام امریکیوں کی اکثریت تھی اب دوسری کیمونیٹیز اکثریت حاصل کر رہی ہیں۔
نئی مردم شماری کے گزشتہ روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سفید فام امریکی شہری امریکا کے سماجی اور سیاسی منظر نامے میں کم اکثریت کے حامل ہوتے جا رہے ہیں ، جبکہ تبدیلی کے طور پر لاطینی ، ایشیائی اور سیاہ فام امریکا کی سفید فام آبادی کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔
جان جے ایف کالج نیو یارک کے طالبعلم اکرام علی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ بھی لکھا ہے جس میں ان تمام تاریخی حقائق پر روشنی ڈالی گئی ہے جو موجودہ دور میں اس مسئلہ کی اصل وجہ ہے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ایشیائی اور لاطینی باشندوں کی اکثریت نے امریکی سیاستدانوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں ، اسی لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریروں کا فوکس ایشیاء اور اسلام ہی ہے۔