برلن (جیوڈیسک) یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے فیصلے نے عالمی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا۔ جرمن چانسلر آنگیلا میرکل نے ریفرینڈم کے نتائج کو یورپ کے لیے فیصلے کی گھڑی قرار دیتے ہوئے یورپی رہنماؤں کا اجلاس بلا لیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یورپی عوام کی امیدیں برطانیہ سے مختلف ہیں۔ امریکہ کے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانوی عوام نے اخراج کے حق میں ووٹ دے کر اپنا ملک واپس حاصل کر لیا۔
سکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہ نکولا سٹرجن نے کہا کہ سکاٹ لینڈ کو اس کی مرضی کے خلاف یورپی یونین چھوڑنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے سکاٹ لینڈ کی آزادی کے لیے ایک اور ریفرنڈم کا عندیہ بھی دیا۔
یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلاڈ جینکر نے کہا ہے کہ برطانیہ جب تک ای یو کا رکن ہے قوانین کا اطلاق ہوتا رہے گا۔