پنجاب یونیورسٹی دہرا معیار اپنا کر طلبہ و طالبات کو ذہنی پریشانی میں مبتلا کر رہی ہے۔ اسامہ نصیر

Punjab University

Punjab University

لاہور : پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ دوہری ڈگری کے ساتھ دوہرامعیار اپنا کر طلبہ و طالبات کو ذہنی پریشانی میں مبتلا کر رہی ہے۔

تفصیل کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک وقت میں دو ڈگریوں کی اجازت دے رکھی مگر امتحانات میں حالات بدل کر رکھ دیے ۔ایم۔اے پارٹ دوئم اور ایل۔ایل۔بی کے امتحانات کا شیڈول ایک جیسا رکھا گیا۔

جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات میں شدید پریشانی دیکھنے میں آ رہی طلبہ کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ امتحانات رکھ کر ان کا تعلیمی سال برباد کیا جا رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں طلبہ و طالبات نے وائس چانسلر کوامتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست دے رکھی ہے۔

جس پر ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اسی سلسلے میں طلبہ و طالبات نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے 25جون بروز ہفتہ کو لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حق کے لیے تمام قانونی راستوں کو اختیار کریں گے۔

سیکرٹری اطلاعات
اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب
0333-8799954