میرا زندہ اب بھی ضمیر ہے
Posted on June 25, 2016 By Zulfiqar Ali آپکی شاعری, شاعری
تیری زلف کا جو اسیر ہے
وہ زمانے بھر کا امیر ہے
جو زمانے بھر کا امیر ہے
تیرے در کا ادنیٰ فقیر ہے
تیرا شکریہ میرے اے خدا
میرا زندہ اب بھی ضمیر ہے
تو خوشی سے مجھ کو نواز دے
بڑی اُلجھنوں میں حقیر ہے
اسے کیا زمانہ ڈرائے گا
تیرے عشق کا جو اسیر ہے
میرے حق میں کوئی بھی شئے نہیں
یہ سوالِ قلبِ فقیر ہے
دلِ زار پر جو ہنسا کرے
یہ زمانہ کتنا شریر ہے
تو نثار حق پہ نثارہو
تیرا دل اماں کا سفیر ہے
Ahmed Nisar
شاعر : احمد نثار
ممبئی، مہاراشٹرا
Email : ahmadnisarsayeedi@yahoo.co.in