قصور کی خبریں عمران سلفی سے 25/6/2016

Kasur News

Kasur News

قصور (محمد عمران سلفی سے)ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ کھلی کچہری کابنیادی مقصد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کی پولیس کے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے فوری احکامات جاری کرنا ہے کیونکہ انصاف وہ ، جو ہوتا دکھائی بھی دے وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں کھلی کچہری کے دوران سائلین سے خطاب کر رہے تھے ۔کھلی کچہری کے دوران 51سائلین نے درخواستیں گزاری جن پر ڈی پی او قصور نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔انہوں نے کھلی کچہری کے دوران فرائض سے غفلت برتنے پر کئی ایک افسران کی سرزنش بھی کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او قصورعمارہ خان نے گزشتہ روز سبزی و فروٹ منڈی قصورکا دورہ کیا اور مختلف پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ، اس موقع پر ڈی سی او قصورعمارہ خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ پھلوں اور سبزیوں کی رسد پر مکمل نظر رکھیں اور مختلف اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر دستیابی یقینی بنائیں،مارکیٹ میں پھلوں اور سبزیوں کی طلب اور رسد پر نظر رکھ کر وہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کی ہر سازش کو ناکام بنایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے دوران عوام کوبہتر کوالٹی کی اشیاء کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ۔عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ۔بعد ازیں انہوں نے ریلوے اسٹیشن پرلگائے جانیوالے سستا رمضان بازار کادورہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں لائی جانیوالی اشیائے خوردونوش کی کوالٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔عوام کو معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایاجائے اور ناقص اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف فوری طور پر قانونی کاروائی کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کوسستے دامواں معیاری اشیاء کی فراہمی ہم سب کا اولین فرض ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، اس موقع پر ناپ تول کی بابت شکائت پر ڈی سی او قصورعمارہ خان نے سخت برہمی کااظہار کیا اور محکمہ لیبر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ناپ تول کیلئے استعمال ہونیوالے کنڈوں کو روزانہ کی بنیاد پرچیک کریں اس سلسلہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (محمد عمران سلفی سے)ڈی سی او قصور عمارہ خان کے زیر صدارت یوم شہادت حضرت علی،جمعة الوداع اور عید الفطر کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میںتمام متعلقہ ضلعی افسران ، ممبران امن کمیٹی ، علماء اکرام اور دیگر نے شرکت کی ۔ ڈی سی او عمارہ خان نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علی ،جمعة الوداع اور عیدالفطر کے موقع پر ضلع میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ہم سب نے ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہے تا کہ ملک دشمن عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں ۔انہوں نے باالخصوص امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالے سے علماء اکرام کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عوام کی رہنمائی کریں تا کہ انہیں ان مقدس ایام کے دوران اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی کا بہترین ماحول میسر آسکے ۔ انہوں نے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں سیکورٹی کے فو ل پروف انتظامات کریں تا کہ شہریوں کو مذہبی رسومات ادا کرنے کا بہترین ماحول میسر آسکے۔انہوں نے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ وہ اس موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرینگے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔انہوں نے باالخصوص واپڈا افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان ایام میں لوڈ شیڈنگ نہ کریں اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ریسکیو 1122کے ملازمین کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے چوبیس گھنٹے چوکس رہینگے ۔ محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری یقینی بنائیں تا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے ۔ اس موقع پر تمام علماء اکرام نے تجاویز بھی دیں اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (محمد عمران سلفی سے)مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان فلاح پارٹی امانت علی زیب نے کہا ہے کہ قصور انتظامیہ مخصوص افراد پرمشتمل ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کی ارسر نو تشکیل کرئے ،جید علماء اکرام ومشائخ عظام کیساتھ امن پسند شہریوں کوامن کمیٹی میں شامل کیاجائے ، قصور کو پرامن ضلع بنانے اوررمضان المبارک میں مساجدوشہروں کی فول پروف سکیورٹی دینے پر ڈی پی او قصور سیدعلی ناصررضوی اور تمام فورسز کاکردار سنہری حروف میں لکھا جائیگا ،مگردوسری جانب محافل نعت سمیت تمام مذہبی پروگراموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے ، کالعدم تنظیموں سمیت دیگر پابندی لگنے والے علماء اکرام کی فہرست تمام مساجد میں آویزاں کی جائے اور انکی حوصلہ شکنی کیلئے تمام ذرایع استعمال کئے جائیں ، انتظامیہ باقاعدہ ایک نیا سیل بناکر مذہبی پروگرامز کروانے کیلئے مکمل ضابطہ اخلاق جاری کرے ،اور حکومتی پارٹی کی سرپرستی کیساتھ ساتھ انتظامیہ شہر کے امن کیلئے دیگر تمام جماعتوں سے روابط بڑھائے جائیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے PFP کے تحت مفتی فیاض احمدانصاری کی زیرصدارت عالم بینکوئٹ ہال میں مختلف سیاسی ،مذہبی ، سماجی جماعتوں کے علاوہ نعت کونسلوں کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر صدر پی ایف پی پنجاب بدظہور چشتی،مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں اشرف عاصمی،ڈویثرن ناظم اے ٹی آئی لاہور محمداکرم رضوی سمیت مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی،پی ٹی آئی ،پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن ،جماعت اہلسنت پاکستان، جمیعت علماء پاکستان،مصطفائی تحریک ، سنی علماکونسل،بلھے شاہ نعت کونسل،مجلس وحدت المسلمین ، عالمی تنطیم اہلسنت ، جمعت علماء اسلام( س )سنی تحریک کے نمائندوں سمیت شہر کی معزز شخصیات بھی موجود تھیں ،مقررین نے کہا کہ حضرت بابابلھے شاہ نے ہمیشہ امن محبت اور باہمی رواداری کادرس دیا ہے ،اورپاکستان فلاح پارٹی اولیاء اکرام کے فیضان کی امین ہے ،دہشت گردی اور بدامنی نے پاکستان تباہ کردیا ہے رمضان المبارک میں مسلمان اپنی عبادت گاہوں میں نماز آزادی کیساتھ نہیں پڑھ سکتے ، دوسری جانب کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کی جارہی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (محمد عمران سلفی سے)صحافی محمدشفیق سہجریاء کی افطاری آج ہوگی ،تفصیلات کیمطابق معروف صحافی محمدشفیق سہجریاء نائب صدر پریس کلب کی طرف سے قصور کے الفضل فیملی ہال میں آج 26جون بروز اتوار تمام صحافی بھائیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جائیگا ، جس میں پریس کے ممبران کو شرکت کیلئے بذریعہ ایس ایم ایس و ٹیلی فونک اطلاع دی جارہی ہے ، میزبان محمدشفیق سہجریاء نے بتایا کہ افطاری ذاتی تعلقات کی بناء پررکھی ہے ثبواب کی نیت سے مگر اس کا پریس کلب کی گروپنگ سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے) سنی تحریک سرائے مغل کے رہنما کے 9سالہ معصوم بیٹے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے درندہ صفت ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے پر پولیس کے حق میں شہریوں نے ریلی نکالی اور قصور پولیس زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سرائے مغل کے علاقہ شیخم کے رہائشی اور سنی تحریک کے رہنما حافظ شرافت علی کے 9سالہ بچے عبید رضا کو نامعلوم ملزم نے18جون کو زیادتی کے بعد قتل کر کے اس کی نعش راجباہ میںپھینک دی تھی ملزم کو تین دن کے اندر ٹریس کر کے کیفر کردار تک پہنچانے پر شہر یوں کی ایک بڑی تعداد نے پولیس کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے شیخم سے پتوکی تک ریلی نکالی اور قصورپولیس زندہ آباد کے نعرے لگائے ۔ریلی میں انجمن تاجران کے عہدیداران ،وکلاء ،صحافی،علماء کرام اور سماجی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے ۔ریلی کے شرکاء نے ڈی ایس پی پتوکی علی اختر انصاری اورایس ایچ او سرائے مغل امجد ڈوگر کو پھولوں کے ہار پہنائے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی پتوکی نے کہا کہ ڈی پی اوسید علی ناصر رضوی کی زیر قیادت قصور پولیس جرائم کے خاتمہ ،کریمینل کا قلع قمع کرنے اورشہریوں کی جان ومال اور عزت کی حفاظت کی خاطر خون کا آخری قطرہ تک بہانے سے بھی گریز نہیں کر ے گی۔

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News