کیجریوال نے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کیلئے ریفرنڈم کروانے کا اعلان

Kejriwal

Kejriwal

دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں عام آدمی پارٹی کے رہنما او دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ وہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے سوال پر جلد ہی دارالحکومت میں برطانوی طرز پر رائے شماری کرائیں گے۔

کیجریوال کے اعلان سے سوشل میڈیا میں ان کے خلاف بیانات کی جنگ چھڑ گئی ہے۔ دہلی اگرچہ ایک ریاست ہے لیکن شہری ترقی، پولیس اور امن و قانون کے نفاذ جیسے بنیادی ادارے وفاقی حکومت کے ہاتھ میں ہیں۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حکومت کو اپنے تمام فیصلوں کے نفاذ اور عمل میں وفاقی حکومت کی جانب سے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔