کپاس کی قیمت رواں سیزن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Cotton

Cotton

کراچی (جیوڈیسک) کپاس کی قیمت 300 روپے اضافے سے رواں سیزن کی بلند ترین سطح 6 ہزار 150 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین احسان الحق کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش، انڈونیشیاء اور ویت نام کیجانب سے پاکستانی کپاس کی خریداری میں دلچسپی اور ٹیکسٹائل ملز کی طلب میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر اس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

دوسری جانب عالمی منڈیوں میں بھی کپاس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ گزشتہ سیزن میں کپاس کی پیداوار کا ہدف ایک کروڑ 50 لاکھ بیلز رکھا گیا تھا۔ مگر موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک میں کپاس کی پیداوار 35 فیصد کمی سے 97 لاکھ بیلز رہی۔