فیصل آباد: پیپلز پارٹی پی پی 71 کے ٹکٹ ہولڈرز چوہدری عدیل تاج نے کہا ہے کہ امجد صابری کا قتل کھلی دہشتگردی اور بربریت ہے اسکی جنتی مذمت کی جائے کم ہے ایک تعزیتی بیا ن میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں پھر سے ٹارگٹ کلنگ تشویش ناک ہے فرقہ واریت پھیلانے کیلئے سازش کے تحت کچھ عناصر سرگرم ہوچکے ہیں ،مذہب ،مسلک کے نام پر قتل وغارت گری کا بازار گرم کرنے گھنائونی سازشیں کی جارہی ہیں جیسے تمام سیاسی ،مذہبی اور محب وطن شہریوں کو مل کرناکام بنانا ہو گا ،کراچی میں آخری ٹارگٹ کلر کے خاتمے تک آپریشن جاری رہنا چاہیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد: انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر پرویز اقبال کموکا ‘ چیئرمین ظفراقبال سندھو ‘جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض ‘ سینئر نائب صدر طارق محمود قادری ودیگر عہدیداران ‘ خالد محمود ‘ مرزا دائود ابراہیم ‘ میاںعابد ‘ ملک اکبر حیات’ شیخ زاہد ‘چوہدری عبدالحمید ‘ شکیل عابد بھٹی ‘ آفتاب بٹ’ رانا عبدالحمید اورعرفان منج نے شہر قائد میں معروف قوال امجد فرید صابری کے قتل کو کراچی کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امن دشمن کب چاہتے ہیں کہ روشنیوں کا شہرامن کا گہوارہ بنے یہ تو ہمیشہ یہی کوشش کرتے ہیں کہ لوگ جنازے اٹھاتے اورسڑکوں پر احتجاج کرتے رہے پاک فوج اور رینجرز نے شدید قربانیاں دے کر شہر قائد کی روشنیوں کو بحال کیا تھا مگراسے ایک مرتبہ پھر کسی کی نظر لگنا شروع ہوگئی ہے تاہم ان کی یہ خواہش کبھی کامیاب نہیں ہوگی ‘ انہوں نے کہا کہ امجدصابری امن کا سفیر اورایک بے ضرر انسان تھا جس کے ہاتھوں کبھی کسی کو کوئی تکلیف نہیں پہنچی تھی ضرورت اس امر کی ہے کہ سفاک قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے تختہ دار پر لٹکایا جائے جبکہ سندھ حکومت شہید کی بیوہ کو سرکاری ملازمت دے تاکہ وہ خاوند کی عدم موجودگی میں مالی مشکلات کا شکار نہ ہوسکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیصل آباد: امیدوار سٹی میئر ذوالفقار احمد شیخ نے کہاہے کہ وفاق پر الزامات کی بارش کرنیوالی سندھ حکومت خود ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے’ ایک بے ضرر انسان امجدصابری کے قتل نے سندھ حکومت کی نااہلی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے’ ایک ایک سیاستدان کو 70 ‘ 70 اہلکار بطورسیکورٹی دینے والی سائیں سرکار اللہ اور رسولۖ کا نام لینے والوں کو ایک کانسٹیبل بھی فراہم نہ کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ مولابخش چانڈیو ہر وقت وزیراعظم اوروزیر دفاع کے لتاڑے لیتے ہیں مگر خود ان کی اپنی اور ان کے سائیں کی کارکردگی صفر بٹا صفر حاصل زیرو سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ‘ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کا اغواء یہ ثابت کرتا ہے کہ سندھ میں صوبائی حکومت اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ‘ دن دیہاڑے بنک لوٹ لینا کسی شخص کو اغواء کرنا یا چلتی فیکٹری کو آگ لگانا امن دشمنوں کے بائیں ہاتھ کا کھیل بن چکا ہے اس کی نسبت پنجاب میں کرائم کی شرح 95 فیصد تک کم ہے ‘ یہاں ٹارگٹ کلنگ نہ ہونے کے برابر ہے اس کے باوجود سندھی حکمران نہ صرف وفاق بلکہ پنجاب پر بھی تنقید کرتے رہے ہیں’امجدصابری کی شہادت کے بعد سندھ کے حکمرانوں کا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا ‘ اس لیے سائیں سرکار فی الفور مستعفی ہو جائے۔