لاہور (جیوڈیسک) بھاٹی گیٹ اور راوی روڈ کے علاقوں میں خفیہ اطلاع پر انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے تین ارکان طارق محمود، عیسیٰ خان اور غلام نبی گرفتار کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم شہر کی اہم سرکاری تنصیبات کو تخریبی کارروائی کا نشانہ بنانے کی تیاریوں میں مصروف تھے۔
گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے 1500 گرام بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اور پرائما کارڈ سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ تینوں دہشت گردوں سے نامعلوم مقام پر مزید تفتیش جاری ہے۔