کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل زون کے تحت برساتی صوررتحال سے نمٹنے اور دوراب برسات مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے قبل ازوقت اقدامات مون سون برسات سے قبل برساتی نالوں کی صفائی اور علاقائی سطح صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کے لئے اقدامات تیز کردیئے گئے۔
برساتی نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے ساتھ برسات سے قبل نالوں کی صفائی کے بعد برآمد ہونے والے ملبہ اور مٹی کے ڈھیروں کو فوری اٹھا کر ٹھکانے لگا یا جائے ،علاقائی سطح پر گلیوں اور محلوں میں صفائی وستھرائی کے انتظامات کو بہتر اور کچرا کنڈیوں کی روزانہ صفائی کے بعد کچشرا کنڈیوں میں جراثیم کش ادویات اور چونے کا چھڑکا ئو کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے متعلقہ محکموں کے سربراہا ن کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے شاہ فیصل زون کے تحت جاری برساتی نالوں کی صفائی علاقائی سطح پر صاف ستھرے اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سیا قدامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نالوں کی صفائی کے ھوالے سے جاری کاموں کی جلد ازجلد تکمیل کے ساتھ مٹی و ملبے کے ڈھیروں کو ہنگامی بنیادوں پر اُٹھا یا جائے علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے قیام کو اولین ترجیح دی جائے اور کچرا کنڈیوں سے کچرے کی بحافظت منتقلی کے بعد جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثارسومرو نے ضلع کورنگی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ برساتی نالوں میں کوڑا کرکٹ اور کچرا ڈالنے سے گریز کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے برساتی نالوں کی آفادت کو قائم و دائم رکھ کر علاقائی سطح پر صحت مند ماھول کا قیام یقینی بنا یا جاسکے۔