مساوات و انصاف سے محروم ریاست‘ اسلامی نہیں ہوسکتی ‘ راجونی اتحاد

Pakistan

Pakistan

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی‘ عمرا ن چنگیزی نے تحریک انصاف کی جانب سے نوازشریف کے نااہلی کیلئے ریفرنس کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اختیارو اقتدار کے سہارے عوام پر ظلم ‘ قومی وسائل کی لوٹمار اور کرپشن و قیادت کی سیاست کے ذریعے مال کماکر بچوں کے نام پر بیرون ملک اثاثے بناکر ملک و قوم کی جڑیں کھوکھلی کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی ۔

اسلئے اس قسم کے الزامات جس جس پر بھی عائد ہوتے ہیں ہرایک فرد کیخلاف تحقیقات اور مجرم ثابت ہونے کی صور کڑا احتساب ضروری ہے خواہ وہ ملک کا صدر ہو ‘ وزیراعظم ہو ‘کن ایوان بالا یا ایوان زیریں ہو یا کسی صوبائی اسمبلی کا ممبر‘ وزیر یا مشیرہو یا کسی معتبر ادارے کاسربراہ ہی کیوں نہ ہو ہر ایک کا کڑا احتساب ہی مساوات و انصاف کا ثبوت ہے اور مساوات وانصاف سے محروم سلطنت کو اسلامی ریاست نہیں کہا جاسکتا اسلئے پاکستان کے اسلامی تشخص کے تحفظ کیلئے وزیراعظم سمیت ہر ایک ملزم کیخلاف تحقیقات اور مجرم کیخلاف تادیبی کاروائی ضروری ہے اور اگر ایسا نہیں ہوسکتا تو پھر ڈیکلیئر کردیا جائے کہ پاکستان اسلامی نہیں صرف جمہوری مملکت و ریاست ہے ۔