اسلام آباد (جیوڈیسک) ماڈل ایان علی کے کیس کے تفتیشی افسر اعجاز چودھری کی بیوہ نے درخواست کی ہے کہ ایان علی کا نام ای سی ایل میں سے نہ نکالا جائے۔
سپریم کورٹ میں دی گئی درخواست میں اعجاز چودھری کی بیوہ نے کہا ہے کہ ایان علی کے کیس کی تفتیش کے دوران ان کے شوہر کو دھمکیاں ملتی رہیں اور پھر انہیں قتل کر دیا گیا۔
میں نے قتل کی تفتیش کے دوران بھی ایان علی کیخلاف بیان دیا تھا اور میری درخواست ہے کہ ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے۔