بھمبر کی خبریں 27/6/2016

Press Confrance

Press Confrance

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق سپیکر اسمبلی و آزاد امیدوار اسمبلی چوہدری انوارالحق نے کہا کہ دوسروں پر ڈھٹائی سے الزام لگانے والا طارق فاروق ہر محسن کیخلاف سازشوں کا سرخیل ہے جتنی محسن کشی فر یق مخالف نے کی ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی 1987میں میر ے وا لد محتر م کی مدد سے ممبر ضلع کونسل بنا1990میں میرے وا لد محتر م کیوجہ سے پیپلز پا رٹی کے ٹکٹ پر ممبر کشمیرکو نسل بنا اور اپنے وا لد کانا م بھی اپنے نا م کیسا تھ برداشت نہ کر سکا کسی فا روق کا نا م اپنے نا م کیسا تھ شامل کر لیا 1991میں بے وفائی کر کے مشیر حکو مت بن گیا پھر راجہ ذوالقرنین اور سر دار عبد القیو م کی بیساکھیوں کے صدقے ممبر اسمبلی بنا اور 2001میں اسی راجہ ذوالقر نین خا ن کو ڈسا 2001 میں بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدری کی مدد سے ممبر اسمبلی بنا اور اس سے بے وفا ئی کی سر دار عتیق احمد خا ن سے بے وفا ئی کی ہر حکومت کیخلاف سازش میں سر فہر ست رہا اب دو سروں پر الزام لگاتے شر م آنی چاہیے لو گوں کے حا فظے اتنے کمزور نہیں16سا ل سے را جہ ذوالقر نین خا ن کیسا تھ اتحاد قائم ہے اور خوش اسلو بی سے چل رہا ہے وفا ئیں نبھا نا جا نتا ہوں ان خیا لا ت کا اظہا رانہوں نے پو ٹھی پیٹھ،لس ،کھمبی ، نکہ گڑ ھا ،گیگن موسیٰ ،بھو توسیا ل اورپتھورا نی کے مقا ما ت پر کا رنر میٹنگز سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا چو ہدری انو ارا لحق نے کہا میر ی سیاست صرف اورصرف پسے ہو ئے مظلو م ومحرو م طبقے کی آواز بننا اور کمزور طبقے کے حقوق کیلئے جد وجہد کر نااور حقوق دلا نا ہے آج تک کسی ظالم کا ساتھ نہیں دیا اور نہ دو ں گا کبھی تھا نے کچہری کی سیاست نہیں کی اورنہ ہی بھا ئی کو بھا ئی سے لڑا نے کی سیاست کرتا ہوں لوگوں کو جو ڑنا میرا مشن ہے محبت رواداری اور بر داشت کی سیاست کر تا ہوں لو گو ں کو آپس میں لڑا نے کا کا م صرف فر یق مخا لف اور اس کے کا رندے کر تے ہیں آج مخلوق خدا کی آواز نکارہ خدا بنی ہو ئی ہے اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کے دلوں میں محبت اور نر می ڈال دی ہے ہر طرف سے پیار اور حما یت مل رہی ہے اس پر رب کر یم کا لا کھ لاکھ شکر گزار ہوں لو گوں کی محبتوں کو کبھی نہیں بھو لوں گا لوگوں کے ساتھ محبت اور عشق کا رشتہ ہی مجھے سیاست چھوڑ نے نہیں دیتا ورنہ کئی دفعہ سوچا کہ سیاست کو خیر آباد کہہ دو ں لیکن مظلو موں کے چہرے سامنے آجا تے ہیں محبت کر نیوا لے لو گوں کو کسی کے حوا لے کروں مظلو م لو گوں کو ٹھگوں بد معاشوں اور لیٹروں کے رحم وکر م پر نہیں چھوڑ سکتا سیاست میراذریعہ معاش نہیں ہے یہ فر یق مخالف اور اسکے تما م خا ندا ن کا ذریعہ معاش ہے لو ٹ کھسوٹ فر یق مخا لف اور اسکے سا تھیوں خا ندان وا لوں کا وطیرہ ہے میر ی سیاست کیو جہ سے لو گوں کی عزتیں محفوظ ہیں آج فر یق مخا لف حلقے میں جو لو گوں کیسا تھ جعلی اور جھوٹا پیا ر جتلا رہا ہے محض میر ی وجہ سے ہے ورنہ بھیڑ کی کھا ل میں چھپے بھیڑ ئے کو لوگ خوب جا نتے ہیں بیرو نی بیسا کھیوں کی سیاست نہیں کرتا دہشت گر دوں کی مدد نہیں کرتا ہوں اورنہ ہی ان سے مدد ما نگتا ہوں عوام خو ب جا نتے ہیں کہ کو ٹلہ کے قا تلوں ،بد معاشوں اور دہشت گر دو ں سے کو ن مدد لے رہا ہے میں صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی مدد اور عوامی قو ت کے بل بو تے پر کا میا بی حا صل کرو نگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7 بھمبر راجہ امتیاز احمد خان نے کہا کہ میں کسی کو ہروانے یا جتوانے کیلئے الیکشن نہیں لڑ رہا بلکہ خود الیکشن کیلئے لڑ رہا ہوں مخالفین کی افواہ ساز فیکٹریاں دن رات میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے الیکشن سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگا ہر حال میں ڈنکے کی چوٹ پر الیکشن لڑونگا پیپلز پارٹی کی قیادت کاشکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے پارٹی ٹکٹ دیا پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیگن موسی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر میں مخالف امیدوارالیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں لوگوں کے ضمیر خریدنے کیلئے کشمیر کونسل کی سکیمیں ، بجلی کے ٹرانسفارمر ، کھمبے اور نقد پیسے تقسیم کر رہے ہیں جبکہ چیف الیکشن کمشنر ان کا کوئی نوٹس نہیں لے رہے انہوں نے کہا کہ گیگن موسیٰ سے لیکر سوکاسن تک ، یونین کونسل پنجیڑی میرا گھر ہے یونین کونسل پنجیڑی کو فتح کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو عوامی طاقت سے عبرتناک شکست دونگا مخالفین شکست کے خوف سے میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں مخالفین نے افواہ ساز فیکٹریاں کھول رکھی ہیں جو دن رات جھوٹی افواہیں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ بھمبر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ہر حال میں الیکشن لڑونگا موت کے علاوہ کوئی دنیاوی طاقت مجھے الیکشن لڑنے سے نہیں روک سکتی الیکشن ہارو ں یا جیتوں ہر حال میں حلقہ کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرونگا کارنر میٹنگ سے راجہ پرویز اختر، راجہ ظفر اقبال ، راجہ آفتاب عظیم سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Bhimber

Bhimber

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) حلقہ سماہنی میں مسلم لیگ نون شدید اختلافات کا شکار مسلم لیگ نون اور راجپوت برادری جیت کی دوڑ سے آئوٹ علی شان سونی کو جاٹ برادری میں سخت مزاحمت کا سامنا سماہنی کی سیاسی فضاء چوہدری رزاق کے حق میں ہونے لگی تفصیلات کے مطابق ضلع بھمبر کے حلقہ ایل اے 6 سماہنی بھمبر II میں سیاسی سرگرمیاں پورے عروج پر ہیں حلقہ میں 8امیدوار پنجہ آزمائی کیلئے میدان میں اترے ہیں جن میں جاٹ برادری کے 5 جبکہ راجپوت برادری کے 3 امیدوار مقابلے میں ہیں جماعتی ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد حلقہ سماہنی کی سیاسی صورتحال واضح ہونا شروع ہو گئی ہے حلقہ میں مسلم لیگ نون شدید اختلافات کا شکار ہے جماعتی ٹکٹ راجہ مقصود احمد خان کو ملنے کے بعد راجہ محمد رزاق خان اور راجہ خوشنود اعظم نے پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں تقسیم در تقسیم سے راجپوت برادری اور مسلم لیگ نون جیت کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے جبکہ 5 سال تک پیپلز پارٹی کی حکومت میں مال اور کسٹوڈین کی وزارت کے مزلے لوٹنے والے چوہدری علی شان سونی نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے بجائے آزاد امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں جبکہ چوہدری محمد رزاق تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کے مشترکہ امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں پیپلز پارٹی کے وحید اکرم ، جماعت اسلامی کے چوہدری محمد کریم، آزاد امیدوار چوہدری اصغر گھوٹاں بھی قسمت آزمائی کر رہے ہیں جبکہ حلقہ سماہنی میں اصل مقابلہ تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کے مشترکہ امیدوار چوہدری محمد رزاق اور آزاد امیدوار چوہدری علی شان سونی کے درمیان نظر آ رہا ہے جس میں چوہدری محمد رزاق کو برتری حاصل ہے حلقہ سماہنی کی سیاسی فضاء ابھی تک چوہدری محمد رزاق کے حق میں نظر آ رہی ہے اگر مسلم لیگ نون اور راجپوت برادری کسی ایک امیدوار پر متحد ہو گی تو پھر حلقے کی سیاسی صورتحال تبدیل ہو جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) معروف روحانی شخصیت پیر سید پٹھان بادشاہ کا سالانہ عرس آج بھمبر میں ہو گا مہمان خصوصی سابق سپیکرو آزاد امیدوار اسمبلی چوہدری انوارالحق دربار پر چادر پوشی کی تقریب میں شرکت کرینگے عرس کے انتظامات مکمل تفصیلات کے مطابق معروف روحانی شخصیت پیر سید پٹھان بادشاہ کا سالانہ عرس آج بھمبر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا عرس کی انتظامی کمیٹی کے ممبران و خادم دربار مہر خالد حسین اور ثاقب محمود نے عرس کی تقریبات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تقریب کے مہمان خصوصی سابق سپیکر و آزاد امیدوار اسمبلی چوہدری انوارالحق ہونگے جو شام سات بجے درگاہ پر چادر چڑھائینگے جبکہ روزہ افطاری اور دعائیہ کے تقریب کے بعد زائرین میں لنگر بھی تقسیم کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)جماعت اسلامی بھمبر مسلم لیگ نون کو جیت کے لیے اپنے کندھے ہر گز استعمال کرنے نہ دے گی۔کارکنان کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔اس کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد علی اختر نے جماعت اسلامی بھمبر کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھمبر میں ن لیگ کو اپنی شکست سامنے دکھائی دے رہی ہے تو اس میں جماعت اسلامی کوئی ہاتھ نہیں ۔اہم آج بھی پہلے دن کی طرح اپنے موقف پر قائم ہیں۔ن لیگ اگر اپنے گذشتہ پانچ سالوں کی کارکردگی سے مطمئن ہے تو اس کی قیادت کو فکر مندی نہیں کرنی چاہئیے اور اپنا فیصلہ عوام کے ہاتھ دے دیں۔قیم حلقہ نے اپنے کارکنان پر واضح کیا کہ جماعت اسلامی بھمبر اس دفعہ کسی بھی اتحاد کا حصہ نہ بنے گی اور الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔آپ پوری لگن اور محنت سے اپنی الیکشن مہم جاری رکھیں۔ ہمیں کوئی بھی طاقت اپنے آئینی حق سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کر سکتی۔جماعت اسلامی بھمبر میں 21جولائی کو سر پرائز دے گی۔

بھمبر کی خبریں تاریخ27-06-16
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر )دوسروں پر ڈھٹا ئی سے الزام لگا نے وا لا طا رق فا روق ہرمحسن کیخلا ف سازشوں کا سرخیل ہے جتنی محسن کشی فر یق مخا لف نے کی ہے تا ریخ میں اس کی مثا ل نہیں ملتی 1987میں میر ے وا لد محتر م کی مدد سے ممبر ضلع کونسل بنا1990میں میرے وا لد محتر م کیوجہ سے پیپلز پا رٹی کے ٹکٹ پر ممبر کشمیرکو نسل بنا اور اپنے وا لد کانا م بھی اپنے نا م کیسا تھ برداشت نہ کر سکا کسی فا روق کا نا م اپنے نا م کیسا تھ شامل کر لیا 1991میں بے وفائی کر کے مشیر حکو مت بن گیا پھر راجہ ذوالقرنین اور سر دار عبد القیو م کی بیساکھیوں کے صدقے ممبر اسمبلی بنا اور 2001میں اسی راجہ ذوالقر نین خا ن کو ڈسا 2001 میں بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدری کی مدد سے ممبر اسمبلی بنا اور اس سے بے وفا ئی کی سر دار عتیق احمد خا ن سے بے وفا ئی کی ہر حکومت کیخلاف سازش میں سر فہر ست رہا اب دو سروں پر الزام لگاتے شر م آنی چاہیے لو گوں کے حا فظے اتنے کمزور نہیں16سا ل سے را جہ ذوالقر نین خا ن کیسا تھ اتحاد قائم ہے اور خوش اسلو بی سے چل رہا ہے وفا ئیں نبھا نا جا نتا ہوں ان خیا لا ت کا اظہا ر سا بق سپیکر اسمبلی وامیدوار اسمبلی چو ہدر ی انو ارا لحق نے پو ٹھی ،لس ،کھمبی ،گیگن موسیٰ اور نکہ گڑ ھا کے مقا ما ت پر کا رنر میٹنگز سے خطا ب کر تے ہو ئے کیاچو ہدری انو ارا لحق نے کہا میر ی سیاست صرف اورصرف پسے ہو ئے مظلو م ومحرو م طبقے کی آواز بننا اور کمزور طبقے کے حقوق کیلئے جد وجہد کر نااور حقوق دلا نا ہے آج تک کسی ظالم کا ساتھ نہیں دیا اور نہ دو ں گا کبھی تھا نے کچہری کی سیاست نہیں کی اورنہ ہی بھا ئی کو بھا ئی سے لڑا نے کی سیاست کرتا ہوں لوگوں کو جو ڑنا میرا مشن ہے محبت رواداری اور بر داشت کی سیاست کر تا ہوں لو گو ں کو آپس میں لڑا نے کا کا م صرف فر یق مخا لف اور اس کے کا رندے کر تے ہیں آج مخلوق خدا کی آواز نکارہ خدا بنی ہو ئی ہے اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کے دلوں میں محبت اور نر می ڈال دی ہے ہر طرف سے پیار اور حما یت مل رہی ہے اس پر رب کر یم کا لا کھ لاکھ شکر گزار ہوں لو گوں کی محبتوں کو کبھی نہیں بھو لوں گا لوگوں کے ساتھ محبت اور عشق کا رشتہ ہی مجھے سیاست چھوڑ نے نہیں دیتا ورنہ کئی دفعہ سوچا کہ سیاست کو خیر آباد کہہ دو ں لیکن مظلو موں کے چہرے سامنے آجا تے ہیں محبت کر نیوا لے لو گوں کو کسی کے حوا لے کروں مظلو م لو گوں کو ٹھگوں بد معاشوں اور لیٹروں کے رحم وکر م پر نہیں چھوڑ سکتا سیاست میراذریعہ معاش نہیں ہے یہ فر یق مخالف اور اسکے تما م خا ندا ن کا ذریعہ معاش ہے لو ٹ کھسوٹ فر یق مخا لف اور اسکے سا تھیوں خا ندان وا لوں کا وطیرہ ہے میر ی سیاست کیو جہ سے لو گوں کی عزتیں محفوظ ہیں آج فر یق مخا لف حلقے میں جو لو گوں کیسا تھ جعلی اور جھوٹا پیا ر جتلا رہا ہے محض میر ی وجہ سے ہے ورنہ بھیڑ کی کھا ل میں چھپے بھیڑ ئے کو لوگ خوب جا نتے ہیں بیرو نی بیسا کھیوں کی سیاست نہیں کرتا دہشت گر دوں کی مدد نہیں کرتا ہوں اورنہ ہی ان سے مدد ما نگتا ہوںعوام خو ب جا نتے ہیں کہ کو ٹلہ کے قا تلوں ،بد معاشوں اور دہشت گر دو ں سے کو ن مدد لے رہا ہے میں صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی مدد اور عوامی قو ت کے بل بو تے پر کا میا بی حا صل کرو نگا۔

پر یس کا نفر نس
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سنی اتحاد کو نسل آزادکشمیر بھر میں 23حلقوں میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں آزادکشمیر میں سنی اتحاد کو نسل تحر یک آزادی کشمیر نظا م مصطفی کا نفاذ تحفظ نا موس رسالت انصا ف میر ٹ اور روز گا ر کیلئے اپنا کر دار ادا کر ے گی وڈیر ہ شاہی کا خا تمہ اولین تر جیح ہے ن لیگ قا تل لیگ بن چکی ہے جس میں20کے قر یب ایم این ایز کی تعداد مختلف کا لعدم تنظیموں سے ہے سنی اتحاد کو نسل کا منشور عوام کیسا تھ بر ابر ی کی بنیاد پر ہے ہم نے نظام کو بد لنے کیلئے سیاسی ومذہبی طور پر میدا ن میں اتر ے کا فیصلہ کیا ہے عوام سا تھ دیں ان خیا لا ت کا اظہار علاقہ عبد الخا لق نقشبند ی صدر سنی اتحاد کو نسل نے علما ء اکر ام اور ضلع بھمبر سے امیدوارا ن اسمبلی کے ہمرا ہ کشمیر پر یس کلب بھمبر میں پر ہجو م پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کو نسل کی پا کستا ن میں ہمیشہ خا لق جما عت مسلم لیگ کی حما یت کی مگر مو جودہ مسلم لیگ کو شر یف خا ندان نے گھر کی لو نڈی بنا رکھا ہے انگر یزو ں کے جو تے پا لش کر نیوا لے آج ملک میں جا گیر دار بن بیٹھے ہیں انہیں پا کستا ن اور آزادکشمیر کی غر یب عوام کی کو ئی پرواہ نہیں غر یبوں کے بچے ہا تھوں میں ڈگر یاں پکڑے در بدر ہو رہے ہیں جبکہ امیروں اور با اثر لو گوں کے میٹر ک پاس جعلی ڈگر یاں لیکر اعلیٰ عہدوں پر برا جما ن ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں عاشق رسول ممتاز قادری کو پھا نسی دے دی گئی جبکہ نعت خواں کو سرعام گو لیاں مار دی گئیں ن لیگ اب قا تل لیگ بن چکی ہے اور انشا اللہ اس کا یو م حسا ب قر یب ہے پر یس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے حلقہ ایل اے سات بھمبر تین سے امیدوار اسمبلی راجہ محمد رفیق خا ن نے کہا کہ دنیا میں 156مما لک میں آبادی اور رقبے کے لحا ظ کشمیر132ویں نمبر پر ہے مگر بد قسمتی سے کشمیر آزاد نہیں ہو سکا یو این او اقوام متحد ہ کی قرا ر دادوں کے مطا بق کشمیر یوں کو آزادی دلا نے کیلئے اپنا کر دارادا کر ے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آمد ہ الیکشن میں مسلم لیگ ن نے پر ی پلا ن دھا ند لی کا منصو بہ بنایا ہے اور اسلا م آباد سے کروڑوں رو پے امیدوار اسمبلی کو دئیے گئے ہیں جن سے لو گوں کے ضمیر خرید نے جا رہے ہیں جبکہ پنجا ب حکومت سے50کے قریب ٹرا نسفا رمر لا ئے گئے ہیں جنہیں مختلف گا ئوں میں دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ طا رق فا روق نے مو ہڑا سد ھا مکہا ل اور سیر لہ کے غر یب لو گوں کی زمین جعل سازی سے اپنے نا م کروائی ہیں نو ن لیگ کا دفتر بھی غر یبوں کی زمین پر قبضہ کر کے بنا یا گیا ہے جبکہ چوہدری انو ارا لحق کے آبا ئو اجداد نے پنجیڑ ی میں لو گوں کی زمینوں پر قبضہ کیا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری طا رق فا روق اور چوہدری انو ارا لحق نے سا رے مفلو ج کر کے رکھ دیا ہے ملازمین کی بھر تیاں اور تباد لے ڈیروں سے جاری ہو نیوا لی چٹوں کے زریعے کئے جا تے ہیں مگر میں تما م محکمہ جات کے سر برا ہوں کو وا رنگ دیتا ہوں کہ آئند ہ اگر کسی نے میر ٹ کا قتل عام کیا اور چٹو ں کے ذریعے تقر ریاں تبا دلے کئے تو ہماری100نو جوانوں پر مشتمل ٹاسک فو رس انہیں طاقت کے زور پر رو کے گی انہو ں نے کہا کہ چو ہدری طا رق فا روق کے کا رند ے سر عام منشیات کا استعما ل کر کے لوگوں کی چادر اور چار دیواری کو پا ما ل کر رہے ہیں عوام کو جھوٹے اور بے بنیاد مقد ما ت میں الجھا کر رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم اپنا قبلہ درست کر ے جو ملازمین سیاسی لو گوں کو ووٹ دیتے ہیں وہ ٹھیک اور جو ووٹ نہیں دیتے انکا تبا دلہ کر دیا جا تا ہے خصوصاً خواتین ملازمین کو بہت دور ٹرا نسفر کیا گیا ہے انہیں فوری طور پر گھروں کے قر یب تعینا ت کیا جا ئے انہوں نے کہا کہ بھمبر میں گزشتہ30سا لوں سے 3خا ندانوں نے قبضہ کیا ہوا ہے اور یہ لوگ بر ادری ازم کے نا م پرسیاست کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ سما ہنی میں بھی کر پشن کے ریکا رڈ قائم ہو ئے عوام کے پیسے کو دونوں ہا تھوں سے لوٹا گیا کر پٹ لوگوں کا یو م حساب قر یب ہے انہوں نے کہا کہ میں نو ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو خیر آباد کہہ دیا ہے انہوں نے وکلا ء سمیت تما م احبا ب کا تعاون کر نے پر شکر یہ ادا کیا اس موقع پر راجہ محمد رفیق خا ن کو ایل اے سا ت بھمبر تین ،مفتی محمد وسیم رضا کو ایل اے6سما ہنی ،حا فظ مفتی کبیر احمد سیعدی کو ایل اے5بر نا لہ سے سنی اتحاد کا ٹکٹ جا ری کیا گیا اس موقع پر حضر ت صاحبزادہ پیر شمیم نعما نی ،مفتی محمد وسیم رضا ،علاقہ عطا المصطفیٰ جلا لی ،علامہ قا دری محمد اقبا ل اویسی علامہ قمر آفتا ب جلا لی ،قاری تنو یر حسین ،قاری محمد نو ید ودیگر بھی مو جود تھے ۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) مون سون کی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر آج ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمودجرال کی صدرات میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں بلدیہ بھمبر کے چیف آفیسر عبدالرزاق اور روٹری کلب کے سابق صدر ڈاکٹرطارق محمود شاکر ،عاطف اکرم اور ناصر شریف بٹ نے خصوصی طور پرشرکت کی، اجلاس میں مون سون کے دوران ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نبٹنے اور شہریوں کی صحت کے لیے پینے کے صاف پانی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف پہلو پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مرزاارشدمحمود جرال نے الائیڈسکول کے ڈائریکڑاور روٹری کلب بھمبر کے سابق صدر ڈاکٹر طارق محمودشاکر اور ناصر شریف بٹ کو ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ تینوں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی نگرانی کریں اور بلدیہ کے ساتھ مل کر اس کورواں کریں ڈپٹی کمشنر نے عوام کی شکایات کے پیشِ نظر کوٹھی موڑ تا پنک روز ہوٹل گندے نالے کا بھی معائینہ کیا اور چیف آفیسر بلدیہ کو لالے کی صفائی کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے نالے کی صفائی کی جائے تاکہ مون سون میں سیلابی پانی گھروں میں داخل نہ ہو۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) معروف روحانی شخصیت پیر سید پٹھان بادشاہ کا سالانہ عرس آج بھمبر میں ہو گا مہمان خصوصی سابق سپیکرو آزاد امیدوار اسمبلی چوہدری انوارالحق دربار پر چادر پوشی کی تقریب میں شرکت کرینگے عرس کے انتظامات مکمل تفصیلات کے مطابق معروف روحانی شخصیت پیر سید پٹھان بادشاہ کا سالانہ عرس آج بھمبر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا عرس کی انتظامی کمیٹی کے ممبران و خادم دربار مہر خالد حسین اور ثاقب محمود نے عرس کی تقریبات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تقریب کے مہمان خصوصی سابق سپیکر و آزاد امیدوار اسمبلی چوہدری انوارالحق ہونگے جو شام سات بجے درگاہ پر چادر چڑھائینگے جبکہ روزہ افطاری اور دعائیہ کے تقریب کے بعد زائرین میں لنگر بھی تقسیم کیا جائیگا ۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)جماعت اسلامی بھمبر مسلم لیگ نون کو جیت کے لیے اپنے کندھے ہر گز استعمال کرنے نہ دے گی۔کارکنان کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔اس کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد علی اختر اور قیم حلقہ راجا رضوان زمان نے جماعت اسلامی بھمبر کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھمبر میں ن لیگ کو اپنی شکست سامنے دکھائی دے رہی ہے تو اس میں جماعت اسلامی کوئی ہاتھ نہیں ۔اہم آج بھی پہلے دن کی طرح اپنے موقف پر قائم ہیں۔ن لیگ اگر اپنے گذشتہ پانچ سالوں کی کارکردگی سے مطمئن ہے تو اس کی قیادت کو فکر مندی نہیں کرنی چاہئیے اور اپنا فیصلہ عوام کے ہاتھ دے دیں۔قیم حلقہ نے اپنے کارکنان پر واضح کیا کہ جماعت اسلامی بھمبر اس دفعہ کسی بھی اتحاد کا حصہ نہ بنے گی اور الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔آپ پوری لگن اور محنت سے اپنی الیکشن مہم جاری رکھیں۔ ہمیں کوئی بھی طاقت اپنے آئینی حق سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کر سکتی۔جماعت اسلامی بھمبر میں 21جولائی کو سر پرائز دے گی۔