صوابی: رشتہ کا تنازع، نوجوان کے کان کاٹ دیے

Swabi

Swabi

صوابی (جیوڈیسک) صوابی میں رشتہ کے تنازع پر نوجوان کے کان کاٹ دیے گئے ، تھانہ پرمولی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ گنگو ڈھیرگاوں کا رہائشی لال محمد دو روز قبل اپنے ڈیرے میں سویا ہوا تھا کہ ان کے رشتہ داروں نے تشدد کا نشانہ بنایا پھر اس کے دونوں کان اور ایڑیاں کاٹ دیں ۔ متاثرہ نوجوان کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرے بھائی پر لڑکی سے زیادتی کا الزام تھا ۔

میرے بھائی پر لگائے گئے الزام میں کوئی حقیقت نہیں ۔ تھانہ پرمولی میں ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جس کے بعد جلد گرفتاریاں متوقع ہیں ۔