پیمرا نے عامر لیاقت حسین کے شو پر پابندی لگا دی

Aamir Liaquat Hussain

Aamir Liaquat Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ماہ رمضان میں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

6 جون کو جاری ہونے والے شو میں ایک لڑکی کے پنکھے کے ساتھ لٹک کر خود کشی کے مناظر دکھائے گئے تھے۔ اسی شو میں شریک ایک مہمان نے آن ایئر غلط زبان استعمال کی تھی۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ اس شو کیخلاف سینکڑوں شکایات موصول ہوئیں۔ نجی ٹی وی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں پندرہ روز کے اندر تفصیلی جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

ابتدائی طور پر شو کو تین روز تک نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پروگرام 28 جون سے 30 جون تک نشر نہیں ہو سکے گا۔