امریکہ اور پاکستان کے تعلقات پر کوئی تحفظات نہیں ہیں: مودی

Modi

Modi

دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم دبے لفظوں میں پاکستان کو دھمکی دے بیٹھے۔

بھارتی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے نریندرمودی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سامنا میز اور سرحد دونوں جگہ بھرپور طاقت کے ساتھ کریں گے۔

امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کے بارے میں مودی کا کہنا تھا کہ ہر ملک اپنے قومی مفاد کی پالیسی پر گامزن ہوتا ہے اس لیے بھارت کو دونوں ملکوں کے تعلقات پر کوئی تحفظات نہیں ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایم ٹی سی آر کی ممبرشپ حاصل کرنے کے بعد این ایس جی میں شمولیت کی بھی امید پیدا ہو گئی ہے اس حوالے سے چین کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔