خیرپور ناتھن شاہ میں یوم شہادت امام علی ابن ابی طالب انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

Youm e Ali a

Youm e Ali a

خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ میں یوم شہادت مولاء کائنات امیر المومنین امام علی ابن ابی طالب ؑ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔یوم علی علیہ السلام کے موقعے پر علمدار چوک سے شبیح ذوالجناح کے ساتھ ماتمی جلوس برآمد ہو ا۔ پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے گئے تھے۔یوم شہادت امام علی علیہ السلام کے موقعے پر خیرپور ناتھن شاہ کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ۔شہر بھر کے تمام راستے سیل کردیے گئے تھے اور جب کہ شہر بھر کی تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔

خیرپور ناتھن شاہ میںیوم شہادت مولاء کائنات امیر المومنین امام علی ابن ابی طالب ؑ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔خیرپور ناتھن شاہ میں مرکزی مجلس عزا مرکزی امام بارگاہ میں ہوئی۔مرکزی مجلس عزا کو علامہ ولی محمد چانڈیو، علامہ مہدی رضا قمی ، مولانا عمران علی نجفی اور دیگر علماء و ذاکرین نے خطاب کیا۔ مجلس عزا کے بعدعلمدار چوک سے شبیح ذوالجناح کے ساتھ مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوا۔

جس میں ہزاروں مومنین نے سینہ زنی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے مولاء کائنات امام علی علیہ السلام کو پرسہ پیش کیا ۔مجلس عزا اور ماتمی جلوسوں پر پولیس کے علاوہ جے ڈی سی اسکاؤٹس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات سرانجام دیے گئے۔مرکزی ماتمی جلوس علمدار چوک سے عزاداری کرنے کے بعد مختلف چوراہوں سے ہوتا ہوا شام غریباں چوک پہنچاجہاں پے شام غریباں کو علامہ ولی محمد چانڈیو اوردیگر علماء خطاب کیا۔

جس کے بعد ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا درگاہ سید ناتھن شاہ پے پرسہ دینے کے بعد مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔یوم علی علیہ السلام کے موقعے پر پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے گئے تھے ۔ مرکزی ماتمی جلوس کے لیے 500سے زائد پولیس اہلکار تعینا ت کیے گئے تھے۔

خیرپور ناتھن شاہ میں پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی دادو منیر احمد شیخ اور ایس ایچ او خیرپور ناتھن شاہ اعجاز علی مسن کر رہے تھے۔یوم علی علیہ السلام کے موقعے پر خیرپور ناتھن شاہ کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ۔شہر بھر کے تمام راستے سیل کردیے گئے اور جب کہ شہر بھر کی تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ رہی۔

03152515800